Latest news

صدر مملکت عارف علوی آج پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام پانچ بجے ہوگا، صدر مملکت عارف علوی اجلاس سے خطاب کریں گے،  صدرمملکت حکومت کے پہلے سال کی کارکردگی کا احاطہ کرنے کے ساتھ آئندہ سال کے اہداف کا عزم بھی ظاہر کریں گے، اجلاس میں شرکت کے اہم شخصیات کو خصوصی دعوت نامے بھی بھجوا دیئے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکت کے لئے چاروں صوبائی وزرائے اعلی، گورنرز کو مدعو کیا گیا ہے، تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی، صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر، گورنر و وزیراعلی گلگت بلتستان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔تمام دوست ممالک میں پاکستان میں موجود سفراءکو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ دعوت ناموں کے حامل افراد اور خصوصی سٹکرز والی گاڑیوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.