Latest news

معیشت میں بہتری کے آثارنظر آرہے، صدر مملکت

اسلام آباد :  صدر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی ، دوتین ماہ میں معیشت میں بہتری کے اشارے مل جائیں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم ایک ایسی چیز ہے جس میں ترمیم ہوسکتی ہے۔ پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی ، دوتین ماہ میں معیشت میں بہتری کے اشارے مل جائیں گے جب تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو کوشش تھی کہ فوری تبدیلی لائیں گے لیکن وقت لگا لیکن اب معیشت میں بہتری کے آثارنظر آرہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اس وجہ سے ہے کہ ایک تو ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہواہے اور دوسرا بر آمد کندگان اور در آمد کندگان میں توازن پیدا ہواہے جس سے اب اندازہ ہوگیا ہے کہ یہ طے شدہ پالیسی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کنفیوژن تھی لیکن اب یہ دور ہوگئی ہے اور لوگ سرمایہ کریں گے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.