ووٹ کے تقدس اورعدل کی بحالی کیلئے میدان میں نکلیں گے: نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ سازشی عناصر کو عوام 2018 کے انتخابات میں جواب دیں گے جب کہ آئندہ انتخابات میں ووٹ کے تقدس اورعدل کی بحالی کیلیے میدان میں نکلیں گے
سابق وزیراعظم نوازشریف نے جاتی امرا میں لیگی کارکنوں سے ملاقات کی اس موقع پر کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ سازشی عناصر کو عوام 2018 کے انتخابات میں جواب دیں گے۔انہوں نے کہاکہ عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں گے جس کے لیے لیگی کارکن متحرک ہو جائیں ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کے لیے میدان میں نکلے گی جب کہ کھوکھلے نعرے لگانے والے ہمارے ترقیاتی کاموں کامقابلہ کرکے دکھائیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.