اقلیتوں کے حقوق کیلئے بل جلداسمبلی میں پیش کیاجائے,وزیراعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے تمام مذاہب کے لو گوں نے قربانیاں دیں اقلیتوں کے حقوق کیلئے بل جلداسمبلی میں پیش کیاجائےگا۔لاہور میں وزیر اعلی ہاﺅس میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا مسیحی برادری سے چرچ حملے پردلی افسوس کااظہارکرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں مسیحی بھائیوں کے قاتل انسانیت کے د شمن ہیں چرچ حملے میں ملوث افرادکوسخت سزادی جائےگی۔وزیر اعلی کہتے ہیںکہ شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی قانون کے مطابق حملہ آوروں کو کڑی سے کڑی سزا ملے گی، ہم سب کومل کرپاکستان کوامن کاگہوارہ بناناہے۔شہباز شریف کہتے ہیں کہ کرسمس کا تہوارپاکستان میں بھی عزت واحترام سے منایاجاتا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.