Daily Taqat

انتخابات میں کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکشن جاری کرنے کی تیاریاں مکمل

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ الیکشن کمیشن نے 820 حلقوں کے امیدواروں کے نوٹیفکیشن تیار کر لئے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 اور صوبائی اسمبلیوں کے 12 حلقوں کے نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے عدالتی سٹے والے حلقوں کی تفصیلات صوبائی الیکشن کمشنرز سے مانگ لیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے17 حلقوں کے کیسز عدالتوں میں ہیں، جبکہ عدالت نے بعض حلقوں کے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

پرویز خٹک کی کامیابی والے تین حلقوں کا نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن میں زیر سماعت کیس کے فیصلے سے مشروط ہے۔ ذرائع کے مطابق کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن کی سمری منظوری کے لیے آج چیف الیکشن کمشنر کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالتوں سے فیصلوں کے بعد کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »