پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکابلاول بھٹو کی پیپلزپارٹی سے گٹھ جوڑ، دونوں پارٹیوں میں اتحاد کی لہر

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کا بلاول بھٹو کی پیپلز پارٹی سے اتحاد کر وا دیا گیا، دونوں جماعتیں اب پاکستان پیپلز پارٹی کے نام سے تیر کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گی، دونوں پارٹیوں کے اتحاد کی درخواست الیکشن کمیشن نے منظور کر لیں

پی پی رہنما فاروق ایچ نائیک کے مطابق الائنس کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔ دونوں جماعتیں پاکستان پیپلزپارٹی کےنام اور تیرکےنشان پرالیکشن لڑیں گی۔ اس سے پہلے تیر کا نشان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کو الاٹ کیا گیا تھا۔

فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں ایک نشان پر الیکشن لڑنے کی درخواست دی گئی تھی، جسے منظور کر لیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین میں ضم نہیں کیا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.