Daily Taqat

پیپلز پارٹی کی وارداتیں سندھ میں تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہونیکی علامت ہے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مسلح وارداتیں سندھ میں تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہونے کی علامت ہے۔ سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ وہ گزشتہ

روز کراچی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ سندھ حکومت ہمارے کارکنان پر تشدد کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے 12 مئی کو گلشن اقبال کے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے گراؤنڈ میں کیمپ لگایا گیا جب کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے گراؤنڈ کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ گزشتہ شام اچانک دونوں جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آئے اور ایک دوسرے پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے جب کہ مشتعل افراد نے سڑک پر کھڑی دو گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »