پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کو پنجاب سے سینیٹ کا متفقہ امیدوار لانے کی کوشش شروع

پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کو پنجاب سے سینیٹ کا متفقہ امیدوار لانے کی کوشش شروع کر دیں،پیپلز پارٹی نےتحریک انصاف کوتعاون کی پیشکش کرتے ہوئےکہاہےکہ اپوزیشن مشترکہ حکمت عملی سےپنجاب سےسینیٹ کی 2 نشستیں حاصل کرسکتی ہے۔

پیپلز پارٹی کےذرائع نےجیونیوزکوبتایاکہ تحریک انصاف کے سنجیدہ حلقوں نے پیپلزپارٹی کی تجویز کو قابل عمل قرار دیاہے، تاہم عمران خان کے بعض قریبی ساتھی مخالف ہیں۔

پیپلز پارٹی نےپی ٹی آئی سے کہاہےکہ سینیٹ کےگزشتہ انتخابات میں اپوزیشن کا اتحاد نہ ہونے کافائدہ اٹھاتےہوئےمسلم لیگ ن تمام11نشستیں لے اُڑی تھی،اب دونوں جماعتیں باہمی تعاون سےسینیٹ کی ایک، ایک نشستیں حاصل کر سکتی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.