Daily Taqat

پیپلز پارٹی کے رہنما طارق رحمان نے پی ٹی آئی میں شمولت کا فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرا دی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما طارق کنڈی نے پی ٹی آئی میں شمولت کا فیصلہ کر لیا۔ الیکشن قریب آنے سے پہلے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے۔ اور مختلف پارٹی رہنماؤں کا پاکستان تحریک انصاف کی طرف اڑان بھرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تاہم اس دوران پاکستان تحریک انصاف کی بھی کافی وکٹیں گری ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بھی پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ کر مختلف پارٹیوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔ذرائع کے

مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما طارق کنڈی نے پیپلز پارٹی سے 40 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما طارق کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ طارق کنڈی کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی سے 40 سالہ رفاقت ختم کر رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ طارق کنڈی کب پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش مختلف جماعتوں سے سیاسی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک انصاف میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے متعدد ایسے رہنماؤں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں اکثر الیکٹوریل امیدوار ہیں۔ الیکشن 2018ء کے پیش نظر تحریک انصاف میں دوسری جماعتوں سے شامل ہونے والے امیدواروں کے باعث پرانے کارکنان میں تشویش پائی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 2018ء میں پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت کو سامنے رکھتے ہوئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت اہم رہنماء تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں بریت کے بعد پارٹی کو مزید تقویت ملی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »