Daily Taqat

پیپلزپارٹی نے نوازشریف کی طرح گندی زبان کا استعمال نہیں کیا

خیرپور: پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی اور عام انتخابات ملتوی ہو جائیں گے، منظور وسان نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف ہمیشہ جمہوریت کے خلاف رہے ہیں ،ماضی میں 2 بار پیپلزپارٹی کی حکومت گرائی،مزید انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے نوازشریف کی طرح گندی زبان استعمال نہیں کی ،نااہلی پر سابق وزیراعظم کا احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے۔
صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مستقبل الیکشن سے ہے،جب انتخابات ہی نہیں ہوں گے تو عمران خان کا مستقبل کیسا؟۔ان کا کہناتھا کہ سینٹ کے انتخابات کرانا نوازشریف کے بس کی بات نہیں،صدر ن لیگ نے ملک میں انارکی پھیلائی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »