بجلی کا بحران اگلے 15 سال تک کیلئے حل کر دیا، شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چارسال ملک میں انتشارپھیلانے کی کوشش کی گئی مگر ہم نے کوئی پرواہ نہ کی اور ملک کولے کر آگے بڑھتے رہے ، ہم نے 10ہزارمیگاواٹ بجلی کے منصوبے مکمل کئے،بجلی کا بحران اگلے 15 سال تک کیلئے حل کردیاہے،پوری امید ہے کہ پاکستان میں بجلی کی قیمت کم ہوگی،سیالکوٹ ایئر پورٹ پر نئے ٹرمینل کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس منصوبے کی دنیا میں مثال نہیں ملتی،جب ہماری حکومت آئی توملک میں انڈسٹریزبند تھیں اور گیس نہیں تھی،آج ہرصارف کوگیس مل رہی ہے،گیس کی قیمت کم کرنے پربھی کام کررہے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نندی پورپروجیکٹ2006میں شروع ہوا،اس کو مکمل ہم نے کیااوربدنام بھی ہم ہوئے،انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت منصوبے شروع کرکے مکمل بھی کررہی ہے،پہلے کی حکومتیں 5سال سوچتی تھیں اور ان کا اقتدار ختم ہوجاتا تھا،انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورن لیگ کی محنت اوروژن سے ترقیاتی کام مکمل ہورہے ہیں،ترقیاتی منصوبے علاقے کی قسمت بدلیں گے،این ایچ اے علاقے میں 200ارب روپے کے منصوبوں پرکام کررہاہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.