Daily Taqat

قومی اور صوبائی اسمبلی کی 35 نشتوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 35 نشتوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلی کی 24 نشتوں پرضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ ضمنی انتخابات میں قومی اور پنجاب اسمبلی کی 11 نشستوں کے ساتھ خیبرپختونخواہ اسمبلی کی 9، سندھ اور بلوچستان کی 2، 2 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی اور 600 سے زائد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 35 حلقوں میں 92 لاکھ 93 ہزار 74 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جن کے لیے 7 ہزار 489 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جبکہ ایک ہزار727 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے۔  پنجاب کے حلقہ پی پی 87 میانوالی اور پی پی 296 راجن پور پرامیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم کے مطابق ضمنی انتخابات میں پہلی بار 7 ہزار 364 سمندر پار پاکستانی آئی ووٹنگ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ ضمنی انتخابات میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوجی جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات کیے گئے ہیں۔ جبکہ ایک لاکھ سے زائد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکیورٹی اسٹاف کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق سیکیورٹی اسٹاف، پریذائیڈنگ افسر، آر اوز کے ماتحت ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے وزارت توانائی کو ہدایت جاری کی ہے کہ پولنگ کے دوران متعلقہ حلقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »