مال روڈ پر نامعلوم نجومیوں نے ایک سیاسی تماشا لگا رکھا ہے,مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مال روڈ پر نامعلوم نجومیوں نے ایک سیاسی تماشا لگا رکھا ہے ، آج جو لوگ اکٹھے ہوئے ہیں، وہ ایک کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتے، مال روڈ پر تماشے کے ذریعے جتنے لوگ اکٹھے کئے گئے ہیں ، ن لیگ کے کونسلر کی جیت پر اس سے زیادہ لوگ اکٹھے ہو جاتے ہیں، ماڈل ٹاون واقعے پرسیاست کرنےوالوں کوآج جواب مل چکاہے اور عوام نے نامعلوم نجومیوں اور امپائروں کو مستر د کردیا ہے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج مال روڈ پر ایک بار پھر سیاسی کزنزاکٹھے ہوئے ہیں اور یہ کزنزسیاسی جذبے کےساتھ ہر2سال بعدکنٹینرتیارکرتے ہیں۔ جس وقت پاکستان میں سی پیک آرہا تھا اس وقت بھی ایک کنٹینر تیار ہورہا تھا،آج جبکہ فاٹا میں عوام کو حقوق ملنے کی باری آرہی ہے اور الیکشن میں 4مہینے رہ گئے ہیں مگر ایک بار پھر کنٹینر تیار ہورکیا جار ہا ہے۔ مریم اورنگزیب کا مزید کا کہنا تھا کہ کل تک ایک امپائر کی انگلی کے اشارے کا انتظارہورہاتھا اور اب اس کنٹینر میں نامعلوم نجومیوں کی پیشن گوئیاں ہورہی ہیں۔آج یہ تمام جماعتیں صرف ایک مسلم لیگ ن کے خلاف جمع ہوئی ہیں۔سیاسی مخالفین یاد رکھیں اب پاکستان میں بہانے نہیں کارکردگی کی سیاست ہوگی اوراب ملک میں کسی بھی فکس میچ کے کوئی آثار دکھائی دیتے ہیں۔2018میں پاکستان کے عوام جس کو ووٹ دیں گے وہ اقتدار میں آئے گا۔ عوام خیبرپختونخوا کے ہوں،پنجاب،سندھ،بلوچستان یاآزادکشمیرکے ہوں ووٹ نوازشریف کو ہی دیں گے۔ ہمارے سیاسی مخالفین کو مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی اور عوامی مقبولیت سے خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔اگر ڈر یا خوف نہ ہوتا تو یہ کنٹینر سجایا نہ جاتا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.