سیاسی رہنما نوابزادہ لشکری رئیسانی نے (بی این پی) میں شمولیت اختیار کر لی
کوئٹہ : سیاسی رہنما نوابزادہ لشکری رئیسانی نے ساتھیوں سمیت (بی این پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لشکری رئیسانی کا کہناتھا کہ ملک کوآگے بڑھانے کیلئے آئین کی شکل میں عمرانی معاہدہ تشکیل دیاگیا،جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں نے جدوجہد کی،ان کا کہناتھا کہ 70 سال سے ملک میں کسی حکومت کوچلنے نہیں دیاگیا،آئین کے تقدس کوپامال کیاجارہاہے،لشکری رئیسانی نے کہا کہ 18ویں ترمیم پرآج بھی عملدرآمدنہیں ہورہا،وفاق بلوچستان کوصرف ووٹ کی حدتک استعمال کرتاہے۔