سیاسی مفادات کے لئے ویڈیوسکینڈل کو استعمال کیا گیا:ترجمان پنجاب حکومت

لاہور:ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے اس واقعے سے سیاسی مفادات حاصل کیے ،وڈیو سکینڈل کی آڑ میں پورے گاوں کو بدنام کیا گیا ڈی این اے رپورٹس سے تصدیق ہوگئی ہے کہ ایک ہی ملزم تھا۔ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ملزم عمران کا کوئی اور ساتھی نہیں ہے ڈی این رپورٹس سے ثابت ہوا کہ ملزم ایک ہی تھا،تاہم ملزم کے بینک اکاونٹ والی بات کو دیکھا جارہا ہے بینک اکاونٹس چیک کرنے کا ایک میکنزم موجود ہے۔ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ملزم مدثر کی ہلاکت کی تفتیش کی جارہی ہے جو بھی ماورائے عدالت قتل ہوگا اس کی جوڈیشل انکوائری کی جائےگی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.