پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زینب قتل کیس میں پکڑا گیا ملزم ایک بار رہائی ملنے کے بعد فرار ہو کر تین سے چار اضلاع میں جاتا رہا

قصور / لاہور: پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زینب قتل کیس میں پکڑا گیا ملزم ایک بار رہائی ملنے کے بعد فرار ہو کر تین سے چار اضلاع میں رہتا رہا ہے جس کی وجہ سے اسے گرفتار کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق ملزم عمران کو زینب قتل کیس میں گرفتار کرکے چھوڑدیا گیا تھاجس کے بعد وہ بھائی پھیرو چلا گیا اور 2 روز تک وہاں قیام کیا اور پھر پاکپتن اور اس کے بعد عارفوالا چلا گیا۔ پولیس کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ملزم کو کہاں سے گرفتار کیا گیا ہے تاہم اسے گرفتار کرکے اس کا ڈی این اے کرایا گیا تو وہ میچ کرگیا جبکہ ملزم نے تفتیش کے دوران بھی اعترافِ جرم کرلیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.