صوبہ سندھ اور پنجاب میں پولیس ریفارمز کی اشد ضرورت ہے:عمران خان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں پولیس ریفارمز کی اشد ضرورت ہے ہم نے خیبر پختونخوا میں اصلاحات کرکے پولیس کو غیر سیاسی بنایا اور اب کریمنل پروسیجر میں اصلاحات وفاقی حکومت کو بھیجی ہیں جو پر امید ہیں مان لی جائیں گی۔
پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص اس وقت اتنانڈر اور بے خوف نہیں ہوسکتا جتنا راﺅ انوار ہے، اس نے جتنے ان کاﺅنٹرکئے ہیں وہ اس بات کوظاہر کرتے ہیں کہ اس کے پیچھے طاقتور لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سند ھ کی پولیس میں کوئی زیادہ فرق نہیں پولیس والوں کوسیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ،2500پولیس اہلکار تو صرف رائے ونڈ میں ان کی حفاظت پر مامور ہیں،ڈولفن فورس بنا کر ایک نیاڈرامہ کیا گیا ۔مردان میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے میں پولیس ریفارمز کا ہی نتیجہ ہے کہ متاثرین نے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے مدد کی اپیل نہیں کی کیونکہ لوگوں کو اپنی پولیس پر پورا اعتماد ہے ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے ساتھ کوئی بھی اتحاد نہیں ہوسکتا وہ بھی اتنے ہی کرپٹ ہیں جتنا نواز شریف بس اس کا طریقہ کار مختلف ہے ۔نواز شریف کی بحالی عدل اور عوامی اجتماعات میں عدلیہ کو نشانہ بنانے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ ان کو سیاسی شہید بنادیا جائے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگلے مہینے ان کو تین سو ارب کی منی لانڈرنگ میں سزا ہونے والی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.