Latest news

سرگودھا : پولیس مقابلہ میں ایک پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی

سرگودھا :  علاقہ کنڈان میں پولیس مقابلہ ہوا, جس کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، مقابلے میں ایک ملزم پولیس فائرنگ سے مارا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے قتل کے مقدمے کی مفرور اشتہاری ملزمہ ساجدہ کی گرفتاری کے لیے نواحی علاقے کنڈان میں چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران مکان میں موجود شخص نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم بھی مارا گیا، تاہم مفرور اشتہاری ملزمہ مشتبہ مکان سے برآمد نہیں ہوئی۔شہید اہلکار اور ملزم کی لاشوں، زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.