کراچی میں پولیس موبائل کو حادثہ پیش آگیا،کراچی

کراچی میں پولیس موبائل کو حادثے پیش آگیا جس کے نتیجے میں 2اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ٹول پلازہ کے قریب ڈیوٹی پر مامور پولیس کی موبائل دوران گشت اچانک الٹ گئی ،حادثے کے نتیجے میں 2اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ابتدائی طبی امدا د کے زخمی اہلکاروں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا، جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہناہے کہ واقعہ تحقیقات کی جارہی ہے تاہم ابھی تک حادثے کی وجوہات منظر عام پر نہیں آسکیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.