مال روڈ پر جاری متحدہ اپوزیشن کے احتجاج میں پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا

متحدہ اپوزیشن کا مال روڈ پر احتجاجی جلسہ جاری ہے جب کہ جلسہ گاہ  کی سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ہے ۔مال روڈ پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے مقتولین کو انصاف کے لئے پاکستان عوامی تحریک کی میزبانی میں ملک کی تمام چھوٹی بڑی اپوزیشن جماعتوں کا تاریخی جلسہ جاری ہے جبکہ صابق صدر آصف علی زرداری پہلے سیشن کی صدارت اور اپنی تقریر کے بعد جلسہ گاہ سے رخصت ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان دوسرے سیشن کی صدارت کے لئے سٹیج پر پہنچ چکے ہیں ۔جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے لئے پولیس نے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں جبکہ ہزاروں پولیس اہلکار جلسہ گاہ کے اطراف میں سیکیورٹی پر مامور ہیں جبکہ اسی دوران ایک انتہائی افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے ،جلسہ گاہ کی سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا ہے۔پولیس اہلکار مظہر اقبال مال روڈ پر سیکیورٹی فرائض انجام دے رہا تھا کہ اس دوران اس کی طبیعت بگڑ گئی اور  اسے دل کا دورہ پڑا جسے  فوری مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ،اہلکار مظہر اقبال کی عمر 55 برس تھی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.