راؤ انوار کے خلاف پولیس اپنے مطابق تحقیقات کرے :وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ راؤ انوار کے خلاف پولیس اپنے مطابق تحقیقات کرے گی۔ آئی جی سندھ کو حکم دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر کوئی جرم کرتا ہے تو اس کو گرفتار کرنا پولیس کا کام ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جامشورو پھاٹک پر تعمیر ہونے والے پل کا معائنہ کیا۔اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماورائے عدالت قتل کسی حال میں قبول نہیں۔ کچھ دنوں میں نقیب اللہ کیس میں انصاف ہوگا۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا وہ آئی جی سندھ کو راؤانوار کی جلد گرفتاری کا حکم دیں گے جس پر ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کو حکم دینے کی ضرورت نہیں ہے، اگر کوئی جرم کرتا ہے تو اس کو گرفتار کرنا پولیس کا کام ہے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ روہڑی کینال کو ایک ماہ پہلے بند کر دیا گیا، جس سے کاشتکاروں کا نقصان ہوا۔ نیب کی کارروائی سے پروجیکٹ متاثر ہوئے ہیں۔ اس نقصان کا بل نیب کو بھیجوں گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.