پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے والے مودی اور ٹرمپ پرضرب لگانے کا وقت آگیا,خادم حسین رضوی

تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہاہے کہ پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے والے مودی اور ٹرمپ پرضرب لگانے کا وقت آ گیاہے۔خادم حسین رضوی کا شہر قائد میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ جب سے کراچی میں ایم کیو ایم لند ن کے بانی پر پابندی لگی ہے اسی دن سے شہر میں امن قائم ہو رہا ہے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے حکمرانوں نے پورے سندھ کو برباد کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تھر کی حالت دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے ، معصوم بچے بھوک پیاس سے مر رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کو اس کی کوئی پروا نہیں۔آج کراچی کی عوام نے لبیک یارسول اللہ کا نعرہ لگا کر پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال دیا،اب وقت ا گیا ہے کہ حضور کے دین کو اس ملک میں لازم کیا جائے ۔
خادم حسین رضوی کا مزید کہناتھاکہ مودی اور ٹرمپ ہماری پاک فوج پر زہر اگلتے رہتے ہیں، ان دونوں پر ضرب لگانی کی باری آگئی ہے، پاکستان کی فوج دنیا کی سب سے بہترین افواج میں سے ایک ہے، ہماری مسلح افواج کے جوان ملک کے لیے قربانیاں دیں رہے ہیں ہمیں ان قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.