Daily Taqat

مسلم لیگ ن کا جہلم میں جلسہ بری طرح ناکام ہو گیا

مسلم لیگ ن کا جہلم میں سیاسی پاور شو بری طرح ناکام ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے جہلم میں  ہونے والے جلسے میں محض 35 سو لوگوں نے شرکت کی، آزاد ذرائع کے مطابق جلسے میں 5 ہزار لوگ شریک تھے جبکہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کے مطابق جلسے میں شرکا کی تعداد 15 ہزار تھی۔تفصیلات کے مطابق 2018 انتخابات کا سال ہے، جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے

ویسے ویسے انتخابات کے مختلف فریقوں کی جانب سے انتخابات کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ ایک طرف متعلقہ اداروں کی جانب سے انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتو ں نے بھی اس سلسلے میں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔ کہیں سیاسی مفادات کے تحت سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے تو دوسری جانب بڑے بڑے سیاسی نام اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کر رہے ہیں، ایسے میں انتخابات کے پس منظر میں مخالفین کو زیر کرنے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے مختلف حربے استعمال کئیے جا رہے ہیں۔ ایک جانب بڑے بڑ ے سیاسی جلسوں کی صورت میں مخالفین کو مرعوب کرنے کی کوششیں جاری ہیں تو دوسری جانب بیان بازی بھی اپنا اپنا کام دکھا رہی ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے جہلم میں سیاسی شو کیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے تمام تر دعووں کے باوجود حکمران جماعت کا جہلم جلسہ فلاپ ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے جلسے میں لوگوں کی انتہائی کم تعداد نے شرکت کی۔ اسکی بنیادی وجہ جہلم کی مقامی قیادت میں اختلافات کی شدت تھی جو آج بھی سارا دن عروج پر رہے اور مسلم لیگ ن کا جہلم جلسہ آپسی اختلافات کا شکار ہو گیا۔ آزاد ذرائع کے مطابق جلسے کے شرکا کی تعداد 5 ہزار تھی جبکہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگ ن کے ہونے والے جلسے میں محض 35 سو لوگوں نے شرکت کی۔ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کے مطابق جلسے میں شرکا کی تعداد 15 ہزار تھی۔ تا ہم وہاں موجود شرکا اور صحافیوں کے مطابق جلسے میں اتنے کم لوگ شریک تھے کہ وہاں لگی کرسیوں کو جلسے کے دوران ہی اٹھائے جانے لگا۔ سیاسی مبصرین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جہلم جیسے شہر میں اس قدر کمزور سیاسی شو مسلم لیگ ن کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ اگر حکمران جماعت نے اس صورتحال کو باریکی سے نہ دیکھا تو اس کا خمیازہ انکو عام انتخابات میں بھگتنا پڑ سکتا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »