Daily Taqat

مسلم لیگ ن کے سردار جعفر خان لغاری نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا

مسلم لیگ ن کا ایک اور متوالہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگیا۔ سردار جعفر خان لغاری نے دو دیگر ارکان کے ساتھ عمران خان سے ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بننے کا اعلان کیا۔ عمران خان سے جعفر لغاری، مینا جعفر لغاری

اور سابق سینیٹر محسن لغاری نے پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس سے قبل 11 مئی کو رکن صوبائی اسمبلی مظہر عباس نے بھی ن لیگ سے راہیں جدا کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ جبکہ 8 مئی کو جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے تعلق رکھنے والے 15 سابقہ اور موجودہ اراکین اسمبلی بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »