Daily Taqat

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی علی حسن گیلانی پارٹی سے ناراض، ن لیگ چھوڑنے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی علی حسن گیلانی پارٹی سے ناراض، ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور سے منتخب ہونے والے لیگی ایم این اے علی حسن گیلانی پارٹی سے ناراض ہیں۔ انہوں نے پارٹی سے تحفظات کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق علی حسن گیلانی کا پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے آڈیو پیغام بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ آڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے ہوش و حواس میں مسلم لیگ ن اور نواز شریف سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں، انہیں کچھ روز قبل سرکٹ ہاﺅس میں ہونے والی میٹنگ میں نہیں بلایا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »