Daily Taqat

مسلم لیگ ن کے ساہی برادران نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

پاکستان مسلم لیگ نے سے اراکین اسمبلی اور مختلف رہنماؤں کو دوسری سیاسی جماعتوں میں جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسی سلسلے میں حکمران جماعت کو اب تک کا زبردست جھٹکا لگا ہے۔ ن لیگ سے مضبوط سیاسی خاندان

ساہی برادران نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق سپیکر پنجا ب اسمبلی افضل ساہی اور ان کے بھائی ایم این اے کرنل (ر) غلام رسول ساہی نے بنی گالہ میں سربراہ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو جہاں قانونی مشکلات کا سامنا ہے، وہیں ان کی جماعت کی سیاسی حمایتیں بھی دن بدن کم ہوتی جارہی ہیں۔ دو روز میں کئی اراکین اسمبلی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ بعدازاں پی ٹی آئی نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ساہی برادران کی شمولیت کا اعلان بھی کیا۔ جبکہ ساہی برادران نے پی ٹی آئی چیئرمین کو فیصل آباد کے دورے کی بھی دعوت دے دی۔ خیال رہے کہ کرنل (ر) غلام رسول ساہی این اے 75 فیصل آباد سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ جبکہ سابق سپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی پی پی 52 فیصل آباد سے ایم پی اے کی نشست سے جیتے تھے۔ دوسری جانب ملتان سے لیگی ایم پی اے مظہر عباس راں نے بھی عمران خان سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ وہ پی پی 201 ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ جبکہ لیہ سے ایم پی اے قیصر عباس مگسی، اطہر مقبول اور ملک اکرم بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »