Daily Taqat

پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

الیکشن 2018 سے قبل سیاسی جوڑ تو ڑ کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے۔ سیاسی رہنما اپنے وفاداریاں تبدیل کرکے دوسری سیاسی جماوعتوں میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے درجنوں رہنما ؤں نے عمران خان پر اعتماد کاا ظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

تازہ ترین تفصیلات کے مطابق لودھراں کی اہم سیاسی شخصیت اور آرائیں اتحاد کے اہم رہنما ملک اسماعیل نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرا دی ہے۔ سابق رکن پنجاب رائے منصب نے ن لیگ چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رائے منصب نے ٹکٹ نہ ملنے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ وہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں باقاعدہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے اورپی پی 219 ملتان سے الیکشن لڑیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »