Daily Taqat

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت پیٹرولیم سے متعلق جائزہ

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پیٹرولیم سے متعلق معاملات پرجائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیٹرولیم کے موجودہ ذخائر، مقامی ریفائنریز کی استعداد اور استعمال پر غور کیا گیا۔

جائزہ اجلاس میں فرنس آئل کی درآمد کو محدود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ مستقبل میں فرانس آئل کی درآمد، توانائی کابینہ کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے سے پٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل کوکم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ ایل این جی سے چلنے والے پاور پلانٹس کی فعالیت کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »