اہم خبرِیں
سپریم کورٹ کی حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت زمین کے پاس سے گزرتا ’دُم دار ستارہ‘ پاکستان سے کیسے دیکھا جائ... گوگل بھارت میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا بھوک بڑھنے سے 12 ہزار افراد روزانہ ہلاک ہو سکتے ہیں، رپورٹ امریکی شہر کیلی فورنیا میں کورونا نے تباہی مچا دی پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اور جدید بحری جنگی جہازپی ای... معاشرے میں بگاڑ کے اسباب ”کشمیریوں کی زندگی کی بھی اہمیت ہے“ مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے پاکستان ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب، اقوام متحدہ کی رپورٹ... امریکی بحری جنگی جہاز میں دھماکا، 21 افراد زخمی سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پرمیزائلوں سے حملہ دنیا بھر میں آج یومِ شہدائے کشمیر منایا جائے گا پاکستان فرانسیسی شعبہ زراعت اور شعبہ حیوانات کی مہارت سے استفا... میر شکیل الرحمان کی ہمشیرہ کے انتقال پر سی پی این ای کا تعزیت ... شمالی وزیرستان، پاک فوج کا آپریشن، چاردہشت گرد جہنم وصل گھوٹکی ٹرین حادثے کو پندرہ سال بیت گئے پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز،74 اموات انگلستان کی پاکستان میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آیاصوفیہ مسجد کی کہانی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

اسلام آباد : یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے اوگرا نے ردوبدل کے بعد سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں14روپے 37پیسے فی لیٹراضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ‏ڈیزل کی قیمت میں لیٹر 4 روپے 89پیسے، ‏لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6روپے40پیسے اور ‏مٹی کا تیل 7روپے46پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اگر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ قیمتوں کے نوٹسز کا جائزہ لیا جائے تو اگست 2018 سے اپریل 2019 تک وفاقی حکومت نے چار مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ تین مرتبہ کمی کی ہے جبکہ ایک ماہ قیمتوں کو برقرار رکھا گیا تھا۔حکومت کی جانب سے قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ رواں ماہ کے لیے چھ روپے فی لیٹر کیا گیا ہے جبکہ سب سے زیادہ کمی جنوری میں پانچ روپے کی گئی تھی۔فروری 2019 سے اب تک حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً آٹھ روپے کا اضافہ کیا ہے۔

جب تحریک انصاف کی حکومت نے اگست 2018 میں اقتدار سنبھالا تھا ۔اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 95 روپے 24 پیسے تھی جبکہ آج اس کی قیمت 98 روپے 89 پیسے ہے یعنی اتار چڑھاؤ کے بعد اگست کے مقابلے میں یہ اضافہ ساڑھے تین روپے فی لیٹر کے لگ بھگ ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.