Daily Taqat

ملک میں ایڈزکے پھیلاو سےمتعلق کیس کی سماعت

اسلام آباد : ملک میں ایڈزکے پھیلاو  سے متعلق کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے سیکرٹری وزارت صحت کو15روز میں رپورٹ بہترکرکے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 15 روزکیلئے ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق ملک میں ایڈزکے پھیلاو سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں کی۔اس موقع پر سیکرٹری وزارت صحت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی،جسٹس عمرعطابندیال نے سیکرٹری صحت کی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ رپورٹ توصرف کاغذکاضیاع ہے، سیکرٹری صاحب،15 روزمیں رپورٹ بہترکرکے لائیں۔چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ایڈزکوئی موروثی بیماری نہیں ہے،اس سے بچاو کی آگاہی کیلئے میڈیاپرمہم چلنی چاہئے۔جس پر سپریم کورٹ نے سیکرٹری وزارت صحت کو15روز میں رپورٹ بہترکرکے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 15 روزکیلئے ملتوی کردی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »