Daily Taqat

لاہور ہائیکورٹ:پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں مبینہ کرپشن کا ریکارڈ طلب کرنے کی متفرق درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی کمپنی سمیت پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں مبینہ کرپشن کے ریکارڈ کی طلبی کے لئے دائر متفرق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی ۔شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی جس میں 56 کمپنیوں کے ریکارڈ کو طلب کرنے کی استدعا کی گئی تھی،درخواست میں کہا گیا تھا کہ یہ ریکارڈ طلب کرنے سے یہ بات سامنے آئے گی کہ اب تک کمپنیوں میں کتنی کرپشن ہوچکی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ بار بار متفرق درخواستوں کی  پذیرائی نہیں کر سکتے۔ عدالت عالیہ نے 56 کمپنیوں میں کرپشن کے الزامات اور اس کی تشکیل کے بارے میں دائر بنیادی درخواستوں پر کارروائی ملتوی کرتے ہوئے وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »