Daily Taqat

شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر

شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کردی گئی۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقی حکومت، نیب اور شہباز شریف کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کیا گیا، عدالت کا یہ فیصلہ غیر قانونی ہے۔ جب کسی کے خلاف تحقیقات چل رہی ہوں تو اسے گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ انکوائری مکمل اور جرم ثابت ہونے سے قبل نیب کا ملزم کو گرفتار کرنا خلاف آئین ہے۔ لہٰذا عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور درخواست منظور کرتے ہوئے گرفتاری کالعدم قرار دے کر ضمانت منظور کرے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »