Daily Taqat

وزارت دفاع نے 74 دہشتگردوں کو رہا کرنے کے پشاورہائیکورٹ کے حکم کو چیلنج کردیا

  اسلام آباد :  وزارت دفاع نے سزائے موت اور عمر قید کے 74 دہشتگردوں کو بری کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کردیا ۔ وزارت دفاع نےسپریم کورٹ میں دائر اپیل جس میں موقف اپنایا گیا کہ رہا کئے جانے والے مجرمان دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔ ملٹری کورٹ نے دہشت گردی میں ملوث ہونے پر مجرمان کو سزائیں دیں تاہم پشاور ہائی کورٹ نے مجرمان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔اپیل میں کہا گہا کہ سپریم کورٹ ،پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر فوجی عدالتوں کے فیصلے بحال کرے ۔سپریم کورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے اسے سماعت کے لئے مقرر کردیا ۔ سما عت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 2رکنی بنچ کرے گا۔واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے کر 74 دہشت گردوں کو بری کرنے کا حکم سنایا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »