Daily Taqat

چیف جسٹس ثاقب نثار آج پشاور کے دورے پر جائیں گے ،انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی

پشاور:چیف جسٹس ثاقب نثار آج پشاور کے دورے پر جائیں گے ،چیف جسٹس پاکستان کے دورہ کا سن انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان آج پشاور کے دورے پر جائیں گے،جس پر پشاور کے سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ جاگ اٹھی،چیف جسٹس کی آمد سے قبل ہسپتالوں میں عملہ متحرک ہو گیا اور صفائیاں زور شور سے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ چندروزقبل محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے متوقع دورہ پشاور کے تمام بڑے ہسپتالوں کو مراسلے جاری کئے تھے جس میں کہا گیا تھاکہ ملک کی اہم شخصیت کا دورہ متوقع ہے ،ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اوربستروں پر صاف چادریں ڈالی جائیں۔محکمہ صحت نے انتباہ کیا تھا کہ تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولیات کی جائیں۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے دورے کر چکے ہیں جہاں انہوں نے ہسپتالوں کا دورہ کیا اور دستیاب سہولیات بارے بریفنگ حاصل کی، چیف جسٹس پاکستان اپنے بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ وہ جلد خیبرپختونخوا کا دورہ بھی کریں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »