مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ انتخابات بر وقت ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم اطلاعات و نشریات پرویز رشیدنے کہاہے کہ طاہرالقادری کے آستانے پرماتھاٹیکنے والے زرداری کوسنجیدہ نہیں لیناچاہیے۔ انتخابات بروقت ہوں گے ۔ پرویزرشید کا کہناتھا کہ عمران خان کے چہرے پرخوف کے آثارکیوں ہیں؟ان کی مقبولیت کاعام انتخابات میں پتاچلے گا،جواپنی جماعت کیلئے بدنامی کاباعث ہواسے خطرہ کیسے ہوسکتاہے؟نوازشریف اورمسلم لیگ(ن)کی مقبولیت کم نہیں ہوئی جبکہ انتخابات بروقت ہوں گے کوئی اثراندازنہیں ہوسکتا،وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف کوجو بھی ذمہ داری ملے گی وہ نبھائیں گے۔پارٹی لیڈرشپ اورانتخابات کیلئے اصل چہرہ نوازشریف ہی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.