ہم پرکرپشن کا الزام لگانے والے خود قومی وسائل کی بے دریغ لوٹ مارمیں ملوث ہیں، پرویزخٹک

پشاور:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے بھی عمران خان کی شادی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی اور کہا ہے کہ اگر عمران خان نے شادی کی ہے تو اچھی بات ہے لیکن اگر نہیں کی تو نہیں کی.

ایک تقریب سے خطاب کے بعد عمران خان کی شادی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شادی کرتا ہے تو اس کا اعلان ضروری نہیں،، مذہبی پروگرامز میں ایسے سوالات کرنا مناسب بات نہیں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم پر کرپشن کے الزامات لگانے والے خود قومی وسائل کی بے دریغ لوٹ مار میں ملوث ہیں، پنجاب میں میٹرو منصوبوں میں بہت سی چیزوں کو پسِ پردہ رکھا گیا ہے جو کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہم نے پنجاب کی طرح منصوبے کی مالی ضروریات کے لئے سماجی شعبے کی ترقی کو قربان نہیں کیا جب کہ اور بی آر ٹی کے ٹھیکا لینے والی مقبول کولسن نے اسلام آباد میٹرو اور ملتان میٹرو کا کام بھی کیا ہے یہ بلیک لسٹ نہی، الزامات لگانے والے اورنج ٹرین، اسلام آباد، ملتان اور لاہور میٹرو کی خیرمنائیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.