Daily Taqat

سپریم کورٹ نے ن لیگ کی سابق ایم پی اے راشدہ یعقوب کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے راشدہ یعقوب کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بنچ نے لیگی سابق ایم پی اے راشدہ یعقوب کی نااہلی کیخلاف درخواست کی سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے راشدہ یعقوب کے خاوند شیخ یعقوب کو بینک ڈیفالٹر ہونے پر نااہل کیا،خاوند کی نااہلی کااطلاق اہلیہ پرنہیں ہوسکتا،عدالت سے استدعا ہے کہ راشدہ یعقوب کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم کہہ دیتے ہیں کہ راشدہ یعقوب آئندہ الیکشن لڑسکتی ہیں۔عدالت نے ن لیگ کی سابق ایم پی اے راشدہ یعقوب کی درخواست جزوی طور پر منظور لی اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،عدالت نے الیکشن کمیشن اور مخالف امیدوار احمد لدھیانوی کو نوٹس جاری کر دیئے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »