پیپلز پارٹی نے سینٹ کی سیٹ انتہائی پسماندہ علاقے کی خاتون کی دے دی
پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی سینیٹ کا امیدوار ایک ایسی خاتون کو دے دیا، جس کی ابتدائی زندگی نجی جیل میں گزری۔پیپلزپارٹی نے تھر کی کرشنا کماری کو سینیٹ کے امیدوار کے لیے نامزد کردیا، عمرکوٹ کے وڈیرے کی نجی جیل میں اپنی ابتدائی زندگی گزارنے والی ریگستان کی اس بہادر لڑکی نے سندھ یونی ورسٹی سے سماجیات میں
ماسٹرز کیا ہےکرشنا کماری انگریزوں کے خلاف بغاوت کرنے والے سندھ کے عظیم ہیرو روپلو کوہلی کے خاندان سے ہیں، جن کو اگست اٹھارہ سو انسٹھ میں برطانوی سرکار نے ببول کے پیڑ سے لٹکا کر پھانسی دے دی تھی۔وزیرثقافت سندھ کا کہنا تھا کہ کارونجھر پہاڑیوں کی اس شہزادی کا بھائی ویرجی کولہی سندھ میں وڈیرانہ کہلانے والے نظام کے خلاف ایک چیلنج بنارہا اور ان دنوں قتل کے ایک مقدمے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔جاگیرداروں اور وڈیروں کے خلاف مزاحمت کی علامت صحرا کی کرشنا کماری اب پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹ میں عوام کے حقوق کی جنگ لڑے گی۔