Daily Taqat

وفاقی وزیرفواد چوہدری کی جانب سے سندھ حکومت کےخاتمے کا اشارہ افسوسناک ہے، پیپلزز پارٹی

وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر پیپلز پارٹی نے ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کی جانب سے سندھ حکومت کے خاتمے کا اشارہ افسوسناک ہے۔فواد چوہدری گورنر ہاؤس کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ سندھ میں صوبائی حکومت پیپلز پارٹی کی ہے، کتنے دن تک ہے وہ دیکھتے ہیں۔وفاقی وزیر کے اس بیان کے بعد ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان فواد چوہدری کے بیان کی وضاحت کریں، فواد چوہدری سندھ حکومت کے دن نہ گنیں، اپنی کارکردگی کی فکر کریں، انہوں نے سندھ حکومت کے خاتمے کی بات کرکے وفاق کے عزائم بتادیے۔صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہےکہ فواد چوہدری کان کھول کر سن لیں، صوبے خود مختار ہیں،تین دن وفاق یرغمال رہا، فواد چوہدری کہاں تھے،عدلیہ اور فوج کو گالیاں دینے والوں کے سامنے نیازی نے ہتھیار ڈال دیے۔انہوں نے مزید کہاکہ کراچی کا مینڈیٹ چوری کرکے نیازی کی گود میں ڈال دیا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »