عوام عمران خان کے جھوٹے پراپیگنڈا کی حقیقت جان چکے، ستیاناس اور بیڑا غرق تھیوری اب نہیں چلے گی، احسن اقبال

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کے جھوٹے پراپیگنڈا کی حقیقت جان چکے ہیں، ستیاناس اور بیڑاغرق تھیوری اب نہیں چلے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خان صاحب! 27کلومیٹر لاہور میٹرو 30ارب روپے میں بنی ،اس کے مقابلے میں 26 کلومیٹر پشاورمیٹرو 57 ارب روپے میں بنائی جارہی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ خان صاحب!کیا کے پی میں کوئی بھوکا نہیں بچا؟ان کا کہنا تھا کہ عوام آپ کے جھوٹے پراپیگنڈا حقیقت جان چکے ہیں، ستیاناس اور بیڑاغرق تھیوری اب نہیں چلے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.