Daily Taqat

پیمرا کی جانب سے مسلسل دوسرے سال ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی

پیمرا کی جانب سے مسلسل دوسرے سال ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، سرکاری اور نجی سطح پر اس دن کو منانے کیلئے کسی قسم کی تقریبات کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پیمرا نے ویلنٹائن ڈے کے حوالے

سے کسی بھی قسم کی نشریات اور تقاریب سے منع کر دیا ہے۔گزشتہ برس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے تقریبات کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی تھی۔گزشتہ برس بھی ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے کسی سطح پر کسی قسم کی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »