پی ڈی ایم اے کا جمعہ اور ہفتہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

ملتان: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو ملک گیر احتجاج ہوگا۔

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے آج ملتان کے قاسم باغ اسٹیڈیم میں جلسے کا اعلان کررکھا تھا، بلاول بھٹو زرداری کے کورونا کا شکار ہونے کے باعث بے نظیر بھٹو کی سب سے چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی قومی سیاست میں انٹری دے دی ، آصفہ بھٹو زرداری کی سربراہی میں گیلانی ہاؤس سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جو گھنٹہ گھر پر اختتام پزیر ہوئی، وہی مقام اپوزیشن اتحاد کے لئے جلسہ گاہ بن گیا ہے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان بھی بڑی تعداد میں اپنے کارکنوں کے ہمراہ گھنٹہ گھر چوک پہنچے، پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے انہیں کنٹینر میں آکر جلسے کی سربراہی کی دعوت دی جب کہ مریم نواز کا بھی استقبال کیا۔ اس سے قبل گزشتہ 2 روز سے قاسم باغ اسٹیڈیم اطراف کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جب کہ شہر کے بیشتر مقامات پر کنٹینر لگا کر سڑکوں کو بند کردیا گیا تھا جس سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم بعد میں انتظامیہ نے ملتان آنے والی سڑکوں سے کنٹینرز ہٹا دیئے اور شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.