اہم خبرِیں

پی آئی اے کی پرواز میں خواتین کی ویڈیو بنانے پر مسافروں میں جھگڑا

کراچی :  ملتان سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 331میں دوران پروازمسافر آپس میں لڑپڑے،پرواز میں سوارایک مسافر نے دوسرے مسافر پر الزام لگایا کہ وہ جہازمیں بیٹھی خواتین کی اپنے موبائل سے ویڈیو بنارہا تھا۔ ذرائع کا کہناہے کہ ویڈیو بنانے کے معاملے کو لے کردونوں مسافر دوران پرواز ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے۔ اس دوران جہاز کے عملے کی تمام ترکوششیں بے کارثابت ہوئیں۔بعدازاں قومی ایئرلائن کی پرواز جناح ٹرمینل پر لینڈہونے کے بعد جہاز کے عملے نے سیکیورٹی اداروں کو طلب کیا اورمبینہ طورپرویڈیو بنانے والے مسافرکوحراست میں لے لیا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.