پشتون کے شناختی کارڈاورپاسپورٹ کامسئلہ سینیٹ و قومی اسمبلی میں اٹھائینگے:قمر زمان کا ئرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینر رہنما قمر زمان کا ئرہ کا کہنا ہے کہ ہم نے کشمیرکامقدمہ لڑناہے وہاں مودی یہاں مودی کے یارکامقابلہ کرناہے۔لاہورمیں گلشن راو ی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں پشتونوں کے شناختی کارڈزاورپاسپورٹس کامسئلہ ہے،پشتون بھی دیگر قومیتوں کی طرح محب وطن پاکستانی ہیں ان کے شناختی کارڈاورپاسپورٹ کامسئلہ سینیٹ و قومی اسمبلی میں اٹھائینگے۔انہوں نے کہا کہ بڑابھائی توگیا،جتنامرضی سپریم کورٹ کوگالیاں دیں اب کچھ نہیں ہونا،چھوٹے بھائی کا ابھی تو آشیانہ کھلا ہے د یگرکرپشن سکینڈل کھلنے ہیں۔قمرزمان کائرہ کہتے ہیں کہ شہباز شریف  کو عوام کی عدالت میں شکست ہوگی،جلد پورے کا پوراشریف خاندان کیفرکردارکو پہنچے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.