Daily Taqat

پرویز خٹک پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی دھاندلی کے چیئرمین منتخب

مبینہ انتخابی دھاندلی کے لیے قائم کمیٹی نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو چیئرمین منتخب کرلیا، جب کہ کمیٹی نے ٹی او آرز کے لیے 10 رکنی سب کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی دھاندلی کا اجلاس ہوا، جس میں پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے پرویز خٹک کو کمیٹی چیئرمین بنانے کی تجویز دی۔ جس کی رحمان ملک اور سردار ایاز صادق نے بھی تائید کی اور پرویز خٹک کو بلا مقابلہ چیئرمین کمیٹی منتخب کرلیا گیا۔

پرویز خٹک نے کمیٹی چیئرمین شپ کے لیے اعتماد کرنے پر اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں احسن اقبال نے کمیٹی کے لیے کو چیئرمین کی بھی تجویز دی، جس پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شیریں مزاری کے نام کی تجویز دی۔ اجلاس میں مبینہ انتخابی دھاندلی کمیٹی کے ٹی او آرز کے لیے 10 رکنی سب کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے 5، 5 اراکین شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم کی ہے، جس میں 15 حکومتی اور 15 اپوزیشن اراکین شامل ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی 2018 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کا جائزہ لے گی اور انتخابی عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے سفارشات بھی تیار کرے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »