ن لیگ مائنس نواز کے بعد بھی اسٹیبلشمنٹ کی پسندیدہ جماعت ہے ,عارف نظامی
مسلم لیگ ن مائنس نواز کے ساتھ،ا سٹیبلشمنٹ کی اب بھی پسندیدہ ترین جماعت ہے، آصف زرداری اور عمران خان آپشن ہی نہیں ہیں، سعودی عرب میں کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے، شہباز شریف دن کے اجالے میں سرکاری طیارے میں پروٹوکول کے ساتھ سعودی عرب گئے ہیں.عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مخالف کیمپ سے پھر الزامات سامنے آرہے ہیں کہ میاں برادران سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے گرفتار یا کسی تفتیش کے سلسلے میں وہاں بلائے گئے ہیں، اگر ایسا ہوتا ہے تو یہاں نواز شریف یا میاں شہباز شریف میں سے ایک یکطرفہ ٹکٹ پرگئے ہوں گے، یعنی ان کی واپسی ممکن نہیں۔