Daily Taqat

فاٹا کو خیبرپختونخوا کا حصہ بنانامشن ہے:آصف زرداری

پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا کا حصہ بنانا ان کی جماعت کا مشن ہے۔زرداری ہاوس اسلام آباد میں آصف زرداری نے ن لیگ باجوڑ کے رہنما نوابزادہ انیس خان سے ملاقات کی ،اس موقع پر ن لیگی رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔سابق صدر کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی مستقبل اور عوام کا سوچتی ہے،وہ چاہتی ہے کہ فاٹا میں بجلی پیدا ہواور صنعتیں لگیں تاکہ لوگوں کو روزگار ملے۔ آئندہ انتخابات میں وفاق اور چاروں صوبوں سے جیتیں گے اور حکومت بنائیں گے۔ فاٹا پیپلز پارٹی کی ترجیح ہے، علاقے کی ترقی کے لیے وہاں تعلیمی ادارے اور اسپتال بنائیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »