[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

آل پارٹیزکانفرنس میں بھرپورطریقے سے شرکت کریں گے,شیخ رشید

[mashshare]

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز پریس کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں گے ہمیں ان کا ہر فیصلہ منظور ہے ، عمران خان بھی طاہرالقادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔لاہورمیں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ پریس کا نفرنس کرتے ہوئے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف عالمی ایجنڈے کے تحت ملک کوتباہ کرناچاہتے ہیں، شریف برادران ڈبل گیم کھیل رہے ہیں دونوں بھائیوں نے رام اور شام فلم لگائی ہوئی ہے۔شیخ رشید کہتے ہیں کہ عدلیہ کوللکارنے سے ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا حدیبیہ پیپرملز کیس تمام جرائم کی ماں ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں،اگراسحاق ڈاراتنے ہی پاک صاف ہیں تو وطن واپس آجائیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.