عدالت نے ہجویری ٹرسٹ کے اکاؤنٹس کو جزوی طور پر بحال کردیا ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ہجویری ٹرسٹ اور ہجویری فائونڈیشن کے اکاؤنٹس کی بحالی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنادیا،عدالت نے ہجویری ٹرسٹ کے اکاؤنٹس کو جزوی طور پر بحال کردیا ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ ویلفئیر کے منصوبوں پر رقم خرچ کی جا سکتی ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کی درخواستوں پر سماعت کی۔نیب نے معاملے پر اپنا جواب عدالت میں جمع کرا دیا ۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہجویری ٹرسٹ میں یتیم بچے رہتے ہیں، یہ بھی حقیقت ہے کہ فلاحی ادارے کا غلط استعمال کیا گیا، ہم نہیں چاہتے کہ بچوں کی کفالت رک جائے۔اسحاق ڈار کے وکیل نے دلائل میں کہا ہجویری فاونڈیشن کے زیر اہتمام بھی کئی فلاحی ادارے چلتے ہیں۔نیب نے اسحاق ڈار کی جائیداد منجمد کرانے سے متعلق بھی جواب جمع کرا دیا احتساب عدالت نے ہجویری ٹرسٹ کے اکاؤنٹس کو جزوی طور پر بحال کردیا ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ ویلفیئر کے منصوبوں پر رقم خرچ کی جا سکتی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.