Daily Taqat

قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹیوں کا اجلاس،آئندہ اجلاس میں عسکری قیادت کو بلانے کی تجویز

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس میں اہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر کی دھمکیوں کے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے ۔سپیکر سردار ایاز صادق کے زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ، نوید قمر اور دیگر شریک ہوئے،اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کی دھمکیوں پر پارلیمنٹ کا مشترکہ نہ بلایا جائے بلکہ قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹیوں کا ایک اور اجلاس بلایا جائے جس میں عسکری قیادت کو بلانے کی بھی تجویز دی گئی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »